کیچ: فورسز کے کیمپ پر حملہ

168

کیچ میں فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کیمپ کو راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے بلوچستان کے ضلع کیچ کا علاقہ حالیہ جاری شورش سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے فورسز کو نشانہ بنایا جاتاہے ۔ تاہم آج حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔