آواران : فورسز کا 4 افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ

201

بلوچستان کے علاقے آواران میں 4 افراد قتل ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز نے دعوی کیا کہ انہوں نے بلوچستان کے علاقے آواران میں مقابلے کے بعد 4 مسلح افراد کو مار دیا ہے ۔

فورسز زرائع نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا تھا کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں 4 افراد مارے گئے اور انکی  تحویل سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

فورسز زرائع نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں یہ بھی دعوی کیا کہ چاروں  افراد کا تعلق ایک مسلح تنظیم سے ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز اہلکاروں نے دوران آپریشن جعلی مقابلوں میں پہلے سے گرفتار افراد کو قتل کرکے انھیں مسلح تنظیموں کا ممبر ظاہر کیا ہے ۔

آواران میں قتل ہونے والے چاروں افراد کے متعلق اہل علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ لاپتہ افراد ہی ہوسکتے ہیں جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا ہے ۔