بمبور میں فورسز کا آپریشن ، متعدد مقامات پہ مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ

326

بمبور میں فورسز کا زمینی و فضائی آپریشن ، متعدد مقامات پہ مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ
کاہان کے علاقے بمبور میں فورسز کا آپریشن ۔
بڑے پیمانے کی آپریشن میں علاقے کو تین اطراف سے محاصرہ کیا گیا ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ سبی کے نمائندے کے مطابق فورسز نے بمبور کے علاقے کو تین اطراف سبی کرمووڈھ، کاہان اور لہڑی کی طرف سے محاصرہ کرکے بڑے پیمانے کی زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے ۔

نمائندے کے مطابق فورسز نے مختلف علاقوں میں دوران آپریشن متعدد گھروں کی تلاشی لینے کے بعد وہاں سے کئی لوگوں کو گرفتار نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ فورسز کی آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ مختلف مقامات پہ جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں ۔

زرائع کے مطابق فورسز اور نامعلوم مسلح کے درمیان تین مختلف مقامات پر ہونے والے جھڑپوں میں فورسز کے متعدد اہلکار مارے گئے ۔

تاہم ابھی تک آپریشن میں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل ہونے والے لوگوں کی شناخت نہ ہوسکی اور نہ ہی فورسز کے ساتھ ہونے والے جھڑپوں کی کسی مسلح گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے ۔