کوہلو و ژوب: روڈ حادثات میں 8 افراد زخمی

229

کوہلو اور ژوب میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں 8 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو اور ژوب میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے کشک میں پک اپ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا ژوب کے علاقے میر علی خیل روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔