کوئٹہ : فورسز کا خودکش حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

163

کوئٹہ میں فورسز کا خود کش حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کچ موڈ کے قریب ایک مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور کو مار دیا-

فورسز زرائع نے دعویٰ کیا ہیکہ فائرنگ کرنے والا خود کش حملہ آور تھا جسے مار دیا گیا-

تاہم آزاد زرائع سے فورسز کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی-

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار اکثر و بیشتر جعلی مقابلوں میں قیدیوں کو مار کر انھیں شدت پسند تنظیموں کا ممبر ظاہر کرتے ہیں-