یو این ایچ آر سی میں پاکستان کا انتخاب اور بلوچ کارکنان کے تحفظات

305

پاکستان پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں دو تہائی سے زائد وؤٹ حاصل کر کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق قونسل کا رکن ملک منتخب ہو گیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی رکنیت سے انسانی حقوق کے قومی اور عالمی ایجنڈے کے لیے ہمارے کردار اور خدمات پر عالمی برادری کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔

پاکستان کے ہمراہ دیگر 11 ممالک بھی انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہوئے جن میں آسٹریلیا، افغانستان، نیپال، قطر، کونگو، سلوواکیا، اسپین، یوکرین، چلی، میکسیکو اور پیرو شامل ہیں

بلوچ سیاسی کارکنان کے تحفظات

دوسری جانب دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے خاص طور پر بلوچستان میں آباد بلوچ سیاسی کارکنان کے لیئے پاکستان کا انسانی حقوق قونسل کا رکن منتخب ہونا ایک حیران کن خبر تھی جہاں پاکستانی حکومت و اسٹیبلشمنٹ بلوچ آزادی پسندوں پر ظلم جبرمیں مصروف ہے۔

بلوچ کارکنان نے اپنے گہرے تحفظات کا اظہار سوشل میڈیا و دیگر بیانات میں کیا ہے۔ ایک  سیاسی کارکن فیض بلوچ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپنے خیالات کا اظہار یوں کیا ہے

بلوچ اسٹوڈتنٹس آرگنائزیشن آزاد نامی تنظیم کے سیکٹری جنرل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے

ایک اور بلوچ سوشل میڈیا اکٹوسٹ کا کہنا ہے

ان کا اشارہ سبزل بلوچ کی طرف ہے جو بی این ایم کے کارکن تھے جنہیں پاکستانی فورسز نے اغوا کیاتھا اوران کی لاش ایک درخت پرلٹکی ہوئی ملی تھی۔