کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر حملہ 8 اہلکار ہلاک 11 زخمی

395

کوئٹہ میں سریاب مل ایریا کے علاقے میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی   ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ سبی روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے اکثر افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد  نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ٹرک سے ٹکرادیا جس میں 35 اہلکار سوار تھے۔

مزید تفصیلات آنا باقی ہے