ہرنائی: مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد کا ناکہ،متعدد ٹرک نذر آتش، پنجاب کا رہائشی اغواء

977

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے آمد اطلاعات کے مطابق ہرنائی روڈ مانگی روڈ کو نامعلوم مسلح افراد نے بند کرکے بیس کے قریب کوئلہ لیجانے والی گاڑیوں کو نذر آتش اور فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے رہائشی ایک شخص کو بھی مسلح افراد اپنے حراست میں لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں کو فائرنگ کے بعد نذر آتش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے ہرنائی، زردآلو کے مقام پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے شاہراہ کو مکمل بند کرکے چالیس کے قریب کوئلہ لیجانے والے ٹرکوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

جسکی ذمہ داری بلوچستان کے متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ تاہم آج کے حملے کا ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔آخری اطلاعات تک شاہراہ تاحال بند ہے۔