بلوچستان کے ضلع پنجگور سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر دو افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سریکوران میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر دو افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت یحیی بلوچ اور ساجد پسران کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو فورسز نے گذشتہ دنوں حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔