دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع نوشکی سے 8 سال قبل لاپتہ ہونے والا شخض بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
بازیاب شخص در خان مری 2015 میں نوشکی سے دیگر ساتھ افراد کے ہمراہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوا تھا جو آٹھ سالوں بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
واضح رہے در خان مری کے ساتھ دیگر لاپتہ ہونے والے افراد مختلف اوقات میں بازیاب ہوکر گھر پہنچے تھے جن میں شہزاد لانگو، دولت حسنی، مزار اور دیگر شامل تھے۔
بازیاب ہونے والے شہزاد لانگو کو شدید تشدد کے بعد جب منظر عام پر لایا گیا تو وہ اپنے ذہنی توازن کھوچکے تھے۔