بولان سے آمد اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
مچھ نلی کے مقام سے ضیعب العمر حمزہ ولد شکاری اور جوسل ولد خیرو کو گذشتہ دنوں جاری فوجی آپریشن کے دوران لاپتہ کردیا گیا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔
لواحقین نے انکی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والے بزرگ حمزہ ولد شکاری کو گذشتہ سال جون میں بھی لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں تشدد کے بعد رہا کیا گیا جبکہ بولان میں حالیہ فوجی آپریشن کے دوران اسے دوبارہ لاپتہ کیا گیا۔