بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گوادر نیا آباد میں گوادر پورٹ سے پنجاب گندم لے جانے والے ٹرالر کو نشانہ بنایا، جس سے ٹرالر کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ ٹرالر گوادر پورٹ سے گندم لاد کر پنجاب لے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے موقع کی مناسبت سے بم کی شدت کو کم رکھا تاکہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج و انکے معاون کاروں سے دور رہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج گوادر پورٹ سے سامان لے جانے والی ٹرالروں کو مختلف جگہوں پر پکٹ سیکورٹی دے رہی ہے۔ بعض اوقات ان کو فوجی قافلوں کے ذریعے سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے تاکہ ٹرالروں کو بحفاظت پہنچایا جا سکے۔ ہمارے سرمچاروں نے شہر کے اندر فوج کی پکٹ سیکورٹی اور ان کی حفاظتی منصوبوں کو ناکام بنا دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔