گوادر: مفت راشن تقسیم، متاثرین خالی ہاتھ گھروں کو روانہ

303

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جماعت اسلامی کے الخدمت فاونڈشن کے 500 ضرورت مند گھروں میں مفت راشن پروگرام میں شامل غریبوں کو راشن نہیں مل سکا۔

گوادر کے مقامی صحافی کے مطابق یہاں کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا لیکن اب بھوک تنگ دستی نے جو منظر پیش کی۔ اس کی ایسی مثال گوادر میں دیکھنے کو کبھی نہیں ملی۔ غریب لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن گوادر کو کسی ڈونر نے گوادر کے 500 ضررت مندوں کیلئے آٹا ، چینی ، دال، گھی وغیرہ دیئے۔

اس سلسلے میں بزنجو فٹبال اسٹیڈیم ٹوکن ملنے والے ضرورت مند جو انتخاب کئے گئے تھے۔ تاہم فوٹو سیشن کے بعد ہر ضرورت مند اپنے قریب رکھے گئے پارسل کو لیکر چلا جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

متاثرین کے مطابق جو جو طاقتور تھے وہ ٹوکن کے بغیر زبردستی پارسل اُٹھاکر لے گئے۔ صرف چند ضرورت مندوں کو راشن مل سکے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ساحلی شہر گوادر میں بھی شدید مہنگائی سے عوام پریشانی کے شکار ہیں۔

گوادر کے مقامی ماہیگروں کے مطابق غیر قانونی ٹرالنگ سے انکے روزگار شدید متاثر اور مہنگائی سے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکومت کے دعوؤں کے برعکس گوادر میں زمینی حالات کچھ اور منظر پیش کررہے ہیں۔