کوئٹہ دھماکہ، ایک شخص ہلاک، نو زخمی

501

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جمعہ کی شام کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پود گلی چوک پر رکشہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی زد میں آنیوالا رکشہ تباہ ہوگیا جبکہ کئی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی 9 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ میں پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی۔

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کا ہدف کون یا کیا تھا، ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔