بلیدہ میں فورسز کیمپ پر حملہ

589

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

بلیدہ کے علاقے گلی میں مرکزی کیمپ کو گذشتہ رات نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ گذشتہ تین روز کے دوران پاکستانی پر ہونے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔

گذشتہ روز زامران میں بلوچستان لبریشن آرمی کیجانب سے کیے جانے والے ایک آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ قبل ازیں پنجگوراور تربت میں تین مختلف نوعیت کے بم حملوں میں پاکستانی فورسز کے مجموعی طور پر پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئیں۔

پنجگور میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ اور تربت حملے کی ذمہ داری بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے قبول کی تھی۔ آج بلیدہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔