بالگتر: نوجوان جبری طور لاپتہ

641

بلوچستان کے ضلع پنجگور کا علاقائی نوجوان جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بالگتر گڈگی کے رہائشی نوجوان سالم ولد کریم بخش کو گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے اس وقت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جب وہ کوئٹہ جارہا تھا۔

ذرائع حراست میں لینے کے بعد مذکورہ نوجوان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے، جبکہ حکام نے بھی تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تسلسل کیساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، جہاں گذشتہ دنوں چند افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئیں وہی ایک بڑی تعداد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔