بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے فورسز کے ہاتھوں دو طالب علم لاپتہ

900

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی سے پاکستانی فورسز نے نوشکی کے رہائشی دو طلباء کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے –

دونوں نوجوانوں کو فورسز بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جنکی شناخت سہیل احمد ولد لعل محمد اور صفی بلوچ کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں طلباء شعبہ پاکستان اسٹڈی کے طالب علم تھے جنہیں اس ہفتے پیر کے روز فورسز نے لاپتہ کیا ہے –

بلوچستان یونیورسٹی سے طلباء کے جبری گمشدگی ہاسٹلز پر چھاپے کے خلاف کل 11 بجے طلباء نے احتجاجی مظاہرے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔