بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نوراحمد ولد منور کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی شخص کو سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
درین اثناء پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں ڈاکووں نے عسکری بینک کے منیجر کرم جان ولد غلام رسول سے اسحلہ کے زور پر ان کی کار گاڈی بشمول چالیس 40 ہزار روپے نقد، 20 بیس عدد اشرفیاں اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔