بلوچستان کے علاقے کیچ کے پہاڑی علاقے کلبر کے مقام پر آج صبح پاکستانی فوج کی جانب سے فضائی اور زمینی آپریشن کا آغاز کیا گیا ۔
آپریشن کا آغاز صبح سویرے کیا گیا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا، آپریشن کلبر کے پہاڑی علاقےکے علاوہ آس پاس کے میدانی علاقوں میں بھی کیا گیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی متعدد گاڑیوں کو بھی مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ زمینی فورسز کو فضائیہ کی مدد حاصل ہے ۔
مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ متعدد مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ بھی کی ہے۔
تاہم آخری اطلاعات دوران آپریش تاحال کسی قسم جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔