راغے آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

253

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے راغے بلوچ آباد میں آرمی کیمپ پر خود کار اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

حملے کے بعد دشمن فوج نے مارٹر گولے برسائے لیکن سرمچار حملے کے بعد محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور عام آبادی پر بھی نقصان کی اطلاع نہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔