عوام کورونا وائرس سے حفاظت کےلئے خود احتیاط کریں – سردار اختر مینگل

151
File Photo

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ کورونا کی تیزی سے پھیلاو کی ایک وجہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی تو دوسری وجہ ہماری بے احتیاطی اور لاپرواہی ہے، حکومتی نالائقی کا تو ہمارے پاس تو کیا حکمرانوں کے اپنے پاس کوئی علاج نہیں لیکن احتیاط اور پرہیز کے لیے ہمیں کسی حکومتی سرپرستی یا امداد کی ضرورت نہیں۔

بی این پی سربراہ نے کہا کہ جب کورونا اپنے ابتدائی مراحل میں تھی تبھی میں نے ایک ویڈیو پیغام کی ذریعے محتاط رہنے کی گزارش کی تھی لیکن افسوس میری اُن باتوں پر دوستوں نے کوئی توجہ نہیں دی بالخصوص مرکزی دوستوں نے جن کے ذمہ تھا کہ وہ آوروں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیتے لیکن وہ خود بداحتیاطی اور بد پرہیزی میں پیش پیش تھے جن کی دیکھا دیکھی میں ورکر سے لے کر عوام بد پرہیزی کی دوڑ میں اس حد تک آگے نکل گئے کہ اب ہر تیسرا گھر کورونا کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ کورونا کے معاملے میں مزید کوتاہی نہ برتیں اور اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں۔