پنجگور میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

179

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں قلم چوک پر فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

مسلح افراد کے حملے میں فورسز کو نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ فورسز کو نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع پنجگور میں بھی پاکستان فوج پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزدی پسند تنظیمیں قبول کرچکی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔