افغانستان کے دارالحکومت کابل کی پُل چرخی جیل کے مرکزی دروازے کے قریب جیل ملازمین کی گاڑی پر خودکش حملہ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع سینٹرل جیل کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سب بڑی جیل کے مرکزی دروازے کے قریب جیل ملازمین کو لانے والی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کا تاحال کسی تنظیم نے اعلان نہیں کیا ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے پُل چرخی جیل ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیل ملازمین کی بس مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کلئیرنس کے لیے رکی تو خودکش حملہ آور خود کو دھماکے سے اڑا تھا۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت متاثرہ گاڑی میں خواتین افسران سوار تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پل چرخی جیل سینکڑوں قیدیوں کا گھر ہے جن میں درجنوں طالبان قیدی بھی شامل ہیں۔