افغانستان : کندھار میں خود کش حملہ، 15 پولیس اہلکار جانبحق

821

افغانستان کے جنوبی صوبے میں پولیس پر متعدد حملوں میں 15 سے زائد اہلکار جانبحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں پولیس پر خود کش میں 13 اہلکار جانبحق ہوگئے ۔

پولیس پر خود کش حملہ کندھار کے معروف ضلع میں ہوا ۔

خودکش حملے کے بعد طالبان اور فورسز میں کافی دیر تک جھڑپیں جاری رہیں ۔

دوسری جانب کندھار شہر میں غازی پارک کے قریب ایک بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئیں ۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کا ہدف پولیس کماندان نور اللہ وفادار تھا جوکہ بال بال بچ گئے ۔

دریں اثناء میڈیا رپورٹ کے مطابق کندھار شہر میں طالبان شدت پسندوں کے ایک اور حملے میں پولیس کماندان گل احمد اپنے ایک اور پولیس اہلکار کے ساتھ مارا گیا ۔

کندھار کے ضلع معروف اور شہر کے اندر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری طالبان شدت پسندوں نے قبول کی ہے۔