لورالائی، کمرے میں 1 شخص کی لٹکی ہوئی لاش برآمد
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لورالائی، دکی کے علاقے کلی کچلاک میں ایک مکان سے اظہار اللہ ولد محمد یعقوب قبیلہ اللہ داد زئی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کمرے میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ اظہار اللہ کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
دیں اثناء اوستہ محمد میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے 2 سگے بھائی پانچ سالہ سراج اور تین سالہ فیصل جانبحق ہوگئے۔