پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے رواں ماہ پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے دو مزدوروں کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ منتقل کردیا، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔
جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں میں 12 نومبر کو پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نور احمد جمالی ولد ایوب، سکنہ کوڈان، جبکہ 10 نومبر کو جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے طارق ولد آدم بلوچ شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان سرحدی کاروبار سے وابستہ ہیں، نور احمد جمالی کو کوڈان عبداللہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبکہ طارق بلوچ جیرک بارڈر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں۔
کئی روز گزر جانے کے باوجود دونوں افراد تاحال منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

















































