یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج دوپہر تقریباً 1:30 بجے کے قریب ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے نوشم کے مقام پر قابض پاکستانی آرمی کے 18 گاڑیوں کے مشتمل قافلے پر گھات لگا کر شدید نوعیت کا حملہ کیا حملہ فوجی قافلے میں شامل پہلے چار گاڑیوں پر کیا گیا جس میں قابض فوج کے اہلکار سوار تھے۔ حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوئے حملہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا کارروائی کے دوران قابض فوج نے سرمچاروں کی پوزیشنوں پر قریبی چیک پوسٹوں سے کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے متعدد ناکام حملے کیے۔
ترجمان نے کہاکہ ہمارے سرمچار کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت علاقے سے نکلنے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔
مزید کہاکہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔













































