کچھی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

1

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج  صبح تقریباً 11:30 بجے کے قریب ضلع کچھی کے علاقے سنی چیغڑدی کے مقام پر آپریشن میں مصروف قابض پاکستانی آرمی کے تین گاڑیوں پہ مشتمل قافلے کو خود کار ہتھیاروں سے شدید نوعیت کا حملہ کیا گیا شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔

بیان کے مطابق حملے کے بعد دونوں جانب شدید جھڑپ شروع ہوگئی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی سرمچار کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت علاقے سے نکلنے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے

انہوں نے کہاکہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔