کچی میں سنائپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

237

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 9 بجے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں قائم فوجی کینٹ میں تعینات اہلکاروں پر یو بی اے کے خصوصی دستے سنائپر یونٹ نے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو سرویلنس کیمروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا سرمچاروں کے ایک اور دستے نے کینٹ پر خود کار ہتھیاروں سے شدید حملہ کر کے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچایا کارروائی کے دوران قابض فوج نے سرمچاروں کی پوزیشنوں پر آرٹلری اور کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے متعدد حملے کیے تاہم تمام حملے ناکام رہے سرمچار کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت علاقے سے نکلنے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہاکہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے، ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے ۔