خاران: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر ڈرون حملے

1

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو ڈرون اور مارٹر حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

خاران کے علاقے پتکن میں فورسز کے ایک مرکزی کیمپ کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیمپ پر پانچ ڈرون حملوں کے بعد مارٹر سے متعدد گولے داغے گئے ہیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء خاران ہی کے علاقے البت میں فورسز کے ایک اور کیمپ کو بھی ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں ڈرون میں نصب دھماکہ خیز نہیں پھٹ سکا ہے۔

حکام نے تاحال حملوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے تین روز قبل سوراب میں تارکی ڈیم کے مقام پر فورسز کے کیمپ کو اسی نوعیت کے ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ لبریشن آرمی نے رواں سال اپنی ڈرون یونٹ “قہر” (QAHR – Qazi Aero Hive Rangers) کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔