سوراب: فورسز کیمپ پر ڈرون حملے، متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

56

بلوچستان کے ضلع سوراب میں تارکی ڈیم کے مقام پر پاکستانی فورسز کے کیمپ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں کیمپ کے اندر تقریباً دس دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مقامی اطلاعات کے مطابق، ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حملوں کے بعد کیمپ میں متعدد دھماکے ہوئے، تاہم حکام نے تاحال حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

سوراب ڈرون حملے آج بلوچستان کے سات مختلف اضلاع میں ہونے والے شدید حملے کو بعد پیش آئے ہیں، جہاں پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں کی ہلاکتوں کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس سے قبل کچھی، خاران، مستونگ، قلات، خضدار، چاغی، نصیر آباد میں پاکستانی فورسز اہلکاروں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔