خضدار اور سوراب میں پاکستانی فورسز پر حملے

52

بلوچستان کے علاقے خضدار اور سوراب میں دو مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

خضدار کے علاقے وڈھ میں آر سی ڈی مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے گھات لگاکر پاکستانی فورسز کے قافلے کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کی ایک ٹرک گاڑی سمیت دیگر گاڑیاں حملے کی زد میں آئیں جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

دریں اثناء سوراب کے علاقے گدر میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر تعینات اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے تاحال حملوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے متصل ڈغاری کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ شب مذکورہ علاقے میں فورسز کے ایک کیمپ کو مسلح افراد نے ایک مربوط حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح کیمپ سے دس سے زائد ہلاک اہلکاروں کی لاشیں نکالی گئی ہے تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔