قلعہ عبداللہ: پنجاب کے رہائشی مغوی افراد قبائلی عمائدین کے حوالے

40

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرنے کے بعد رہا کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پنجاب کے پانچ باشندوں کو تین روز قبل گلستان کے علاقے پنیکی، ضلع قلعہ عبداللہ سے اغوا کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عمائدین نے مسلح افراد کے پاس جرگہ روانہ کیا اور ان سے مغوی افراد کی رہائی کی گزارش کی، جس کے بعد مسلح گروہ نے تمام افراد کو جرگے کے حوالے کر دیا۔

قبائلی عمائدین کی جانب سے مسلح افراد سے کی گئی گزارش پر پانچوں افراد کو رہا کر دیا گیا۔ قبائلی عمائدین نے مسلح افراد کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے رہا کیے گئے افراد کو بحفاظت علاقے سے روانہ کر دیا۔