حب سے بچوں سمیت اغواء خاتون کوہلو سے بازیاب

448

حب چوکی سے مغوی خاتون بچے کوہلو سے بازیاب، اغواء کاروں کو  کرفتاروں کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے حب سے اغوا ہونے والی خاتون اور دو بچوں کوبازیاب کرالیا ہے

کوہلو انتظامیہ کے مطابق لیویز کیو آر ایف نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ماوند میں کاروائی کرتے ہوئے حب چوکی سے اغوا ہونے والےخاتون (س) کو دو بچوں صفیہ بی بی اور عبدالخان کے ہمراہ بازیاب کرلیا ہے، کاروائی کے دوران لیویز فورس نے فاروق نامی اغواء کارکو بھی گرفتار کرلیا ہے

کوہلو انتظامیہ کے مطابق خاتون اور بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے انتظامیہ واقعہ کے حوالے ملزم سے مزید تفتیشکررہی ہے۔