بھاگ شہر پر سرمچاروں کا کنٹرول، قابض فوج کے 5 اہلکار ہلاک، متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ، اسلحہ ضبط – بی آر جی

91

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح 5 بجے کے وقت بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ شہر پر کنٹرول حاصل کر کے قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر جھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے شدید حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کے 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سرمچاروں نے دشمن کے دو کواڈ کاپٹر بھی مار گرائے۔

انہوں نے کہاکہ بی آر جی کے سرمچاروں نے سٹی پولیس تھانے پر بھی حملہ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں پولیس کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ سرمچاروں نے صدر تھانہ، نادرہ آفس، اسسٹنٹ کمشنر آفس، نیشنل بینک، اور متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر کے نذرآتش کردیا جبکہ وہاں موجود تمام سازو سامان کو ضبط کیا۔

مزید کہاکہ اس حملے سے خوفزدہ ہوکر بزدل فوج نے عام آبادی پر فائرنگ کر کے لوگوں کو زخمی کیا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہمارے سرمچار باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

آخر میں کہاکہ اس مربوط کارروائی کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔