قلات: تجارتی شاہراہ پر ناکہ بندی، کنٹینر تحویل میں، فورسز پر حملہ

23

بلوچستان کے تجارتی شاہراہوں پر بلوچ مسلح آزادی پسندوں کا کنٹرول، کمپنی کی کنٹینر مال سمیت تحویل میں، فورسز پر مسلح حملہ

قلات کے علاقے دشت بابا کے مقام پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران ایک کمپنی کے کنٹینر کو اپنی تحویل میں لے لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دریں اثناء علاقے میں پیش قدمی کرنے والے فورسز کی بکتر بند گاڑیوں کو گھات لگائے مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں مل سکی ہے۔

گذشتہ روز قلات، مکئی کے مقام پر ایک آئی ای ڈی دھماکے میں پاکستانی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کیا ہے۔