حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات کے مطابق قلات، رودینجو کے قریب پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، فورسز پر دھماکہ آج صبح دس بجے کے قریب ہوا جہاں فورسز کی ایک گاڑی دھماکہ میں تباہ ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں پاکستانی فورسز اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں گذشتہ کئی روز سے پاکستانی فورسز نے کرفیو نافذ کردی ہے، جبکہ قلات شہر میں شاہراہوں پر خندقیں کھود کر داخلی و خارجی رستوں پر فورسز چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔
حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے۔
















































