مستونگ اور خضداری میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ و ڈرون حملہ

0

پاکستانی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں، ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ و ڈرون حملے کیئے گئے۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں زہری گٹ کے مقام پر ڈرون سے میزائل داغے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ خضدار کے علاقے گرو کے قریب پاکستانی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں سے مسلسل شیلنگ کی گئی اور ڈرون طیاروں سے گولے داغے گئے۔

مذکورہ علاقوں میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں جن میں مستونگ اور خاران شامل ہیں، میں گزشتہ روز سے فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

گذشتہ دنوں سوراب میں عام آبادی پر فوجی بمباری میں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، مذکورہ فضائی حملے میں 27 کے قریب شہری جانبحق و زخمی ہوگئے تھے جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔