نصیرآباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

1

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت مالک بگٹی اور احمد لاشاری کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار ڈیوٹی کے سلسلے میں گشت پر مامور تھے کہ انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد ہلاک اہلکاروں کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے مین شاہراہ بلاک کردی، جس کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ سامنے آ رہی ہیں۔ گزشتہ شب ضلع مستونگ میں 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جبکہ ضلع لسبیلہ میں بھی پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔