کیچ: مسلح خواتین کی سی پیک روٹ پر ناکہ بندی

38

مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت تولگی کے قریب پاکستان-چین اقتصادی راہداری روٹ پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی، جن میں مرد اور خواتین شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح خواتین نے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور سی پیک روٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

مسلح افراد کی ناکہ بندی کئی گھنٹوں تک جاری رہی، جبکہ اس دوران انہوں نے شہریوں سے گفتگو بھی کی۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے ناکہ بندیوں اور پاکستانی فورسز پر حملوں کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔