خاران: سی ٹی ڈی قافلے پر حملہ، ہلاکتیں

0

مسلح افراد نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات کے مطابق، خاران میں گھات لگائے مسلح افراد نے بھاری خودکار ہتھیاروں سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قافلے کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا جب وہ خاران شہر کے قریب سے گزر رہا تھا۔

سی ٹی ڈی کی متعدد گاڑیاں اور اہلکار حملے کی زد میں آئے، جبکہ حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور سی ٹی ڈی و پاکستانی فورسز پر اس سے قبل بھی متعدد حملے کیے گئے ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔