خضدار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وڈھ دراکھالہ گاسلٹی ایریا میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مقامی آبادی پر گولہ باری اور شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
واقعے کے خلاف اہلِ علاقہ نے لاش کے ہمراہ شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی بربریت کی داستان بدستور جاری ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ صبح 8 بجے وڈھ گاسلٹی دراکھالہ ایریا میں پاکستانی فورسز نے آبادی پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں عبدالقادر نامی شخص جاں بحق ہوا، جبکہ خواتین، بزرگ اور بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاش کے ہمراہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک واقعے کی صاف شفاف تحقیقات کرکے اہلکاروں کو سزا نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کا رویہ ہمارے ساتھ دشمن جیسا ہے اور یہ ناقابلِ برداشت عمل ہے۔
آخری اطلاع تک مظاہرین، جن میں بچے، بزرگ اور خواتین شامل ہیں، لاش کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں



















































