مستونگ: تجارتی شاہراہ پر بوزر گاڑیاں اور گیس پائپ لائن دھماکوں میں تباہ

186

مستونگ کے علاقے دشت میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا جس کے باعث گئس کی فراہمی متاثر ہوئی ہیں۔ تاہم متعلقہ حکام نے نقصان کی نوعیت یا بحالی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

دریں اثنای درخشان پوسٹ کے قریب بوزر گاڑیوں کو بھی بم دھماکے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین بوزر گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔

کاروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس نوعیت کے حملے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔