بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں آواران سے تعلق رکھنے والے ایک کم عمر طالب علم سمیت دو افراد کو حب چوکی کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 15 سالہ معیز جان ولد سبز””ل، رہائشی آواران، پیشے کے اعتبار سے طالب علم ہیں۔ انہیں 14 جولائی 2026 کو رات 10 بجے حب چوکی کے علاقے زہری گوٹھ دارو ہوٹل سے حراست میں لیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی گمشدگی میں ایم آئی (MI) کے اہلکار ملوث ہیں۔
دوسرے کیس میں 21 سالہ صدام حسین ولد نبی بخش، رہائشی آواران، جو پیشے سے دکاندار ہیں، کو 17 جولائی 2026 کو رات 1 بجے حب چوکی کے علاقے میر آباد سے لاپتہ کیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق اس واقعے میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور ایم آئی کے اہلکار ملوث ہیں۔



















































