مستونگ حملہ: فوجی قافلے میں شامل ونگز اور سات ہلاک اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

255

جمعرات کے روز مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاکستانی فورسز ایک بڑے کانوائے پر مسلح حملے میں درجنوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ۔

ابتک کے دستیاب اطلاع کے مطابق اٹھارہ بسوں پر مشتمل اس فوجی کانوائے میں پنجگور رائفلز، مکران اسکاؤٹس اور دشت اسکاوٹس کے اہلکار سوار تھے ۔

اس حملے میں ہلاک اہلکاروں کی شناخت سپاہی نعمت اللہ ، سپاہی نعمت خان ، سپاہی ہاروں ، نائیک عابد، صوبدار جیند ، صوبیدار حیدر اور سپاہی صابر حسین جبکہ زخمیوں میں سپاہی شوکت اللہ ، نائیک ، ندیم ، معراج خان ، نائیک عنایت ، اعجاز احمد ، روشنی گل ، بابر اور جاوید شامل میں ہیں ۔

تاہم ابتک دیگر ہلاک اور زخمیوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کئے گئے ہیں جبکہ حملے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں اور فورسز کی فائرنگ سے کئی مقامی افراد کی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے ۔