تمپ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

245

بلوچستان کے علاقے تمپ کے رودبن میں آج صبح پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

واقعے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم حکام کی تصدیق تاحال سامنے نہیں آسکی۔

آج کیچ میں فورسز پہ تین حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک تربت ڈبک کے مقام پر جبکہ دوسرا کولواہ میں رپورٹ ہوا ہے، کولواہ حملے میں حکام نے دو اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ دیگر واقعات تصدیق سامنے نہیں آسکی ناہی ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔