بلوچ لبریشن آرمی نے جیونی میں پاکستانی فوجی کیمپ پر کیے گئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔ ہزاروں کلوگرام بارودی مواد سے بھرے ٹرک کے دھماکے میں کیمپ کو مکمل تباہ کرنے کے بعد دیگر اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ خاتون جنگجو فرنٹ لائن پر رہیں۔
نو منٹ اور چار سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جدید اسلحے سے لیس بلوچ لبریشن آرمی کے ارکان تین جولائی کو جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈز اور آرمی کے ایک مشترکہ کیمپ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے مناظر ڈرون و ایکشن کیمروں کے ذریعے عکس بند کیئے گئے ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ زمین پر پتھروں کی مدد سے کیمپ کا نقشہ بنایا گیا ہے، جبکہ ایک خاتون جنگجو اپنے دیگر ساتھیوں کو بریفنگ دے رہی ہے۔ مزید مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ کارروائی میں شامل مجید بریگیڈ کے فدائی عطاء اللہ عرف اجمل اور دیگر ارکان ایک مزدا ٹرک میں بارودی مواد رکھ رہے ہیں۔
ویڈیو کے مطابق فدائی اجمل اور فتح اسکواڈ کے دیگر جنگجو ہدف کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں مزید دکھایا گیا ہے کہ فدائی اجمل بارود سے بھرے مزدا ٹرک کو مرکزی سڑک سے موڑ کر کیمپ میں داخل کرتا ہے، جس کے فوراً بعد ایک زور دار دھماکا ہوتا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں پورا کیمپ آگ کی لپیٹ میں آ کر ملبے کا ڈھیر بنتا ہے۔
اس کے بعد کے مناظر میں بی ایل اے فتح اسکواڈ کے ارکان کیمپ کے قریب پہنچ کر زندہ بچ جانے والے فورسز اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں جس میں خواتین جنجگو بھی شامل ہیں۔ خیال رہے گذشتہ مہینے ایک ویڈیو پیغام کیساتھ بلوچ لبریشن آرمی اپنے خاتون کمانڈر شہناز بلوچ عرف سدو کو منظر عام پر لاچکی ہے جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔


















































