بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل بولان کے علاقے ڈھاڈر میں شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران بلوچستان کی معدنیات پنجاب لے جانے والی کسی بھی قسم کی گاڑی وہاں سے نہیں گزری۔
بی آر جی کے ترجمان کے مطابق اس دوران ان کے سرمچاروں نے کمبڑی پل پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا، جس کے باعث بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ان کی تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس نوعیت کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔















































