چاغی: لاپتہ عبدالرؤف بازیاب، گھر پہنچ گئے

102

ضلع چاغی کے علاقے امین آباد سے لاپتہ ہونے والے عبدالرؤف بازیاب ہو کر گزشتہ شب اپنے گھر پہنچ گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالرؤف 29 مئی 2026 کو رات تقریباً 3 بجے گھر پر ہونے والے ایک چھاپے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے بعد اہل خانہ اور مقامی افراد کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے مسلسل آواز اٹھائی جا رہی تھی۔

عبدالرؤف پیشے کے اعتبار سے کسان ہیں۔ واضح رہے کہ عبدالرؤف اس سے قبل بھی 8 ستمبر 2018 کو لاپتہ ہوئے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ تقریباً ڈھائی سال تک لاپتہ رہنے کے بعد بازیاب ہوئے تھے۔