نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کرکے پل کو نقصان پہنچایا، ٹریفک کی روانی متاثر۔
تفصیلات کے مطابق سوراب شہر کے قریب کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر قائم ایک پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پل کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ اس دوران کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل کردی گئی۔
واقعے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کے حملے میں بولان کے قریب ایک پل کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اس سے قبل بلوچستان کے اضلاع خاران، دالبندین اور نوشکی میں بھی پلوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
گزشتہ روز بولان میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کی تھی جبکہ علاقوں میں مرکزی پلوں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے۔
















































